فوٹوبشکریہ فیس بک

پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویر جاری کی گئی: حمزہ شہباز
19 اکتوبر 2018 (11:48) 2018-10-19

لاہور: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویر جاری کی گئی۔ کمیٹی جعلی سپیکر کے جعلی اقدام کا جائزہ لے۔

اسمبلی کے باہر لیگی اراکین سے خطاب میں قائد حزب اختلاف سپیکر پنجاب اسمبلی پر کھل کر وار کرتے رہے۔ بولے ن لیگ کے 12 ووٹ چوری کرکے سپیکر منتخب ہونے والے پرویز الہی اسمبلی میں تھانیداری کر رہے ہیں۔ ثابت ہوگیا کہ پرویز الہی نے پنجاب بینک اور رنگ روڈ کی الائنمنٹ پر ڈاکا ڈالا۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ن لیگ کے 6 ارکان کے داخلے پر پابندی لگ گئی۔ پنجاب اسمبلی میں معطل 6 لیگی اراکین کو داخلے سے روکنے پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج، اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ متوالوں نے امتیازی سلوک پر حکومت اور سپیکر کے خلاف نعرے لگائے۔

حمزہ شہباز نے اراکین کو تحریک استحقاق جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


ای پیپر