US Secretary of State,Angela Eagler,Pakistan Army Chief,General Bajwa,
19 نومبر 2020 (17:52) 2020-11-19

راولپنڈی :امریکی ناظم الامور انجیلا اگلر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہاہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی ناظم الامور انجیلا اگلرکا اس موقع پر کہنا تھا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،افغان امن کوششوں میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے،انہوں نے کہا اس موقع پر افغان امن عمل میں مسلسل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ناظم الا مور انجیلا اگلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی ،انجیلا اگلر نے افغان امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کابل میں موجود ہیں ،جہاں انہوں نے دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا امن خطے میں امن کی ضمانت ہے ،انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کی توقعات سے بڑھ کر افغان امن کیلئے کوششیں کرتا رہے گا ۔

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کا تاریخی دورہ ہے،دونوں ہمسایہ ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں ،پاک افغان تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔دونوں ممالک مل کر آگے بڑھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔


ای پیپر