Pakistan PMIK,Ashraf Ghani,Afghanistan,Kabul Press Confrence
19 نومبر 2020 (16:43) 2020-11-19

کابل :افغان صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں ،پاکستان نے افغانستان کیلئے ہمیشہ مفاہمتی عمل میں مثبت کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے ،عمران خان کا کہنا تھا ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ،افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدارتی محل میں اشرف غنی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے  افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا پاکستان افغانستان کی توقعات سے بڑھ کر مدد کریگا ،افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ،یہ وہ ہی افغانستان ہے جہاں 60 کی دہائی میں کابل سیاحت کیلئے بہترین مانا جاتا تھا ،پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے ۔

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ سے یہ ہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ،افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے،افغانستان کی جتنی ممکن ہوئی مدد کریں گے، دہشت گردی سے قبائلی علاقے  سب سے زیادہ متاثر ہوئے،امن ا ور روابط کا فروغ اقتصادی ترقی  کیلئے  سود مند ثابت ہو گا،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ،مفاہمتی عمل میں پاکستان نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیساتھ افغان صدارتی محل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کا تاریخی دورہ ہے،دونوں ممالک کے مشترکہ  مفادات ہیںدونوں ممالک کی ثقافت باہمی احترام پر مبنی ہے ،انہوں نے کہا پاک افغان تعاون علاقائی  کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،اس موقع پر اشرف غنی نے واضح اعلان کیا کہ رسول پاک ﷺ کی حرمت ہر مسلمان پر فرض ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،آزادی اظہار رائے سے متعلق منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ہونا چاہیے .

اشرف غنی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،افغانستان دورے پر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا علاقائی روابط کا فروغ اور معاشی سر گرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں ،افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے جنگ بندی کے خواہاں ہیں،اشرف غنی نے کہا دونوں ممالک میں غربت کا خاتمہ،فلاح و بہبود ترجیح ہے،تشدد کسی بھی معاملے کا حل نہیں،افغان عوام کی ترقی کیلئے  جنگ بندی اہم ہے۔


ای پیپر