Dr Adnan,Nawaz Sharif,PMLN,Marryam Nawaz
19 نومبر 2020 (21:35) 2020-11-19

لندن :سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج عدنان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کے گردے نارمل کام نہیں کر رہے ،ان کے گردوں کی متعدد بار سکیننگ ہو چکی ہے جس میں پتھری کی بھی تصدیق ہو  ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ایک دفعہ پھر ناساز ہوگئی ،گزشتہ روز گردے کی تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال لیجا یا گیا جہاں ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ،خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کچھ بلڈٹیسٹ اور سی ٹی سکین بھی کروائے گئے ۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گردوں میں تکلیف کے باعث ان کے متعدد بارٹیسٹ کئے گئے ،اسکین اور معائنےکے بعد میاں نواز شریف کے گردوں میں پتھری کنفرم ہوئی ،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے گردے نارمل کام نہ کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا کہ اگرضرورت محسوس ہوئی تو نوازشریف کو ہسپتال بھی داخل کروایا جا سکتا ہے ۔


ای پیپر