Hafiz Saeed,JUD,Jail for 10 Years
19 نومبر 2020 (21:21) 2020-11-19

لاہور :جے یو ڈی کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملات میں 10 سال سے زیادہ قید کی سزا سنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دس سال سے زائد کی قید سنا دی ،عدالت نے حافظ سعید کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا ،حافظ سعید کو جمعرات کے روز  کالعدم تنظیم کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے سزا سنائی ،حافظ سعید کی جائیداد ضبط کرنے کیساتھ ان کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ۔

واضح رہے اس وقت حافظ سعید دہشتگردی کے ایک اور مقدمے میں پہلے ہی سزا کاٹ رہے ہیں ،حافظ سعید کو فنڈ اکھٹا کرنے کی سزاکے علاوہ دیگر دو مقدمات میں ان کے دوساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد ہو سزا سنائی ہے ۔فنڈنگ کے الزا م میں حافظ سعید کے ساتھ ان کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی سز سنائی گئی ہے ۔


ای پیپر