Karachi Sweets,India Karachi Sweet
19 نومبر 2020 (22:42) 2020-11-19

 ممبئی:بھارت کے شہر ممبئی میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعت شیو سینا کے رہنما نتن نندگاؤنکر کی جانب سے کراچی سوئٹس کا نام تبدیل کرنے کی مبینہ دھمکی کے بعد دکان کے مالک نے سائن بورڈ سے کراچی لفظ کو ڈھانپ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سوئٹس کے مالک کو نام تبدیل کرنے کا کہنے سے متعلق شیو سینا کے رہنما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دکان کے مالک نے بتایا کہ میں اس معاملے پر کوئی مسئلہ نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وکلا سے مشاورت کی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سائن بورڈز سے کراچی نام تبدیل کردوں اور ہوسکتا ہے کہ ایسا نہ ہو۔

دکان کے مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ شیو سینا کے رہنما نتن نندگاؤنکر ان کی دکان پر آئے تھے اور دکان کا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا۔


ای پیپر