Azad Kashmir Attacked,India Army,
19 نومبر 2020 (19:39) 2020-11-19

بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پرپھر آزاد کشمیر پر ائیر سٹرائیک کا دعویٰ ،بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس نے آزاد کشمیرمیں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ہے ،اس حملے میں کتنے دہشتگرد مارے گئے فی الحال کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک دفعہ پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر سرجیکل سٹرائیک کی بریکنگ نیوز چلانا شروع کر دیں ،بالکل اُسی طرح جیسے اُس نے گزشتہ سال بالاکوٹ حملے میں د ہشگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے آزاد کشمیر میں ’’پن پوائنٹ سٹرائیک ‘‘لانچ کی ہے ،جس میں ان کا کہنا ہے بھارتی فوج نے دہشگردوں کے لانچ پیڈ کو نشانہ بنا یاہے ،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ انڈین آرمی کا یہ دہشتگردوں کیخلاف تیسرا بڑا آپریشن ہے ،بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کہا جا رہاہے کہ ہندوستانی فوج نے سردی سے پہلے ہی بھارت میں دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لئے آزاد کشمیر  کے اندر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر پن پوائنٹ سڑائیک   کی ہے۔

ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ اس پن پوائنٹ سٹرائیک میں کتنے دہشتگردوں کو مارا گیا ہے ،واضح رہے گزشتہ سال بالا کوٹ میں بھی بھارتی میڈیا اور سرکار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ہے ،لیکن حقائق سامنے آنے پر وہاں صرف چند ایک درخت ہی زمین پر گرے تھے جنہیں بھارتی میڈیا دہشتگرد وں کی گنتی میں لاتا رہا ،واضح رہے گزشتہ سال بھی ائیر سٹرائیک میں دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ کرنے بھارتی میڈیا اور سرکار کوئی ثبوت عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کر سکا تھا ۔


ای پیپر