faiz ahmed faiz,36th anniversary,famous poet,unique poetry
19 نومبر 2020 (23:57) 2020-11-19

لاہور:اردو زبان کا فخر اور پاکستان کا مایہ ناز شاعر فیض احمد فیض کی 36 برسی کل ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ۔ انہوں نے اپنی منفرد شاعری سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اپنے لاکھوں چاہنے والے پیدا کئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی طرز کے منفرد شاعر فیض فیض کی 36 برسی کل بروز جمعہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں منائی جائیگی ۔اس موقع پر دنیا بھر میں مشاعروں ٗ تقاریب اور کانفرنسز میں ان کی شخصیت اور کلام پر گفتگو کی جائیگی ۔ 

فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو متحدہ ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ٗ کالج اور یونیورسٹیز میں تدریس کے فرائض نبھائے۔ انہیں پنجابی ٗ اردو ٗ عربی ٗ فارسی ٗ روسی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا لیکن ان کا زیادہ تر کلام اردو زبان میں لکھا گیا۔ ان کی کچھ شاعری پنجابی زبان میں بھی موجود ہے۔ 

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری میں غریبوں اور خاص طور پر محنت کش طبقے کیلئے آواز بلند کی۔ ان کے سیاسی نظریات کمیونزم سے متاثر تھے ۔ ان نظریات کی وجہ سے انہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ انہوں نے پاکستان کے آمروں جنرل ایوب ٗ جنرل یحییٰ اور جنرل ضیا کیخلاف حق کی آواز بلند کی ۔ وہ 1984 میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


ای پیپر