Usman Buzdar,206 billion,27 months,cm punjab,anti-corruption
19 نومبر 2020 (23:43) 2020-11-19

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں انٹی کرپشن مہم کے تحت گزشتہ 27 مہینوں کے دوران 206 ارب روپے سے زائد کی وصولیا ں ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو حاصل کرنے ہوئے حکومت پنجاب نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتی وسائل لوٹنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے۔ہماری حکومت نے اینٹی کرپشن کے ادارے میں اصلاحات کی ہیں اور اس کی مثال گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ملتی۔ ہم نے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا ہے اور انہوں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

جو لوگ کہتے ہیں کہ نئے پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی میں انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اب پنجاب بدل رہا ہے اور ہم بدل کر رہیں گے۔ہمارے انٹی کرپشن کے ادارے کو دو سالوں میں تقریبا 51 ہزار 5 سو شکایات پہنچیں۔ جن میں سے 11 ہزار 4 سو 88 کیسوں پر تفتیش ہو چکی ہے۔ ہم نے 3ہزار 1 سو 85 کیس درج کئے اور 3 ہزار 9 سو 4 ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 27 ماہ کے دوران ملزمان سے جو ریکوریاں کی ہیں وہ گزشتہ سالوں کی کارکردگی کے مقابلے میں 532 فیصد سے زیادہ تھیں۔گزشتہ 10 سالوں کا ریکارڈ دیکھیں تو صرف 43 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ہم اب تک 2 ارب 30 کروڑ کی زائد رقوم کی وصولیاں کر چکے ہیں۔


ای پیپر