jobless,yaseen,jaranwala,broken engagement,boy killed
19 نومبر 2020 (19:24) 2020-11-19

جڑانوالہ : بے روزگار ہونے کا پول کھلنے پر شادی سے انکار پر ایک نوجوان نے شکایت لگانے والے محلے دار کے 7 سالہ بچے کو انتقام میں قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں پر یٰسین نے شادی کرنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ برسر روزگار ہے اور ماہانہ اچھے پیسے کماتا ہے ۔ جب اس کے سسرال والوں نے اس کے محلے دار سے تصدیق کی تو اس کا پول کھل گیا ۔اس جھوٹ کی پاداش میں لڑکی والوں نے یٰسین کیساتھ اپنی بیٹی کی منگنی توڑ دی ۔

یٰسین سے شادی ٹوٹنےکا ذمہ دار اپنے محلے دار ندیم کو ٹھہرایا جس کے شکایت کرنے کی وجہ سے اس کی منگنی ٹوٹی تھی۔ اس انتقام کی آگ میں یٰسین نے ندیم کے سات سالہ بیٹے کو اغوا کیا اور اسے قتل کر کے لاش جوہڑ میں پھینک دی۔ 

جب گزشتہ روز ندیم کا سات سالہ بچہ غائب ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا ۔ پولیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہو گیا کہ اس گمشدگی میں یٰسین کا ہاتھ ہے۔ آخر کار ملزم نے تسلیم کر لیا کہ اس نے کمسن بچے کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا ہے اور اس نے پولیس کے ساتھ جاکر جائے وقوعہ سے بچے کی لاش بھی برآمد کروا دی۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے فیصل آباد کے ہسپتال میں بھجوا دی ہے۔


ای پیپر