Salman Khan,quarantined,testing positive,global epidemic
19 نومبر 2020 (18:53) 2020-11-19

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے ڈرائیور اور گھر کے دو ملازمین میں عالمی وبا کی ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان خود بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں اور اس بات کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپر سٹار سلمان خان کے بہت پرانے ڈرائیور اشوک کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ان کے دو گھریلو ملازمین بھی اس موذی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان بھی عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں اور وبا کے دنوں میں بھارتی شو بگ باس کی میزبانی کرنے کی وجہ سے وہ بھی موذی وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اس خبر کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ سلمان خان بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

عالمی وبا کی پہلی لہر میں سلمان خان نے سب پراجیکٹس کو ملتوی کر کے خود کو اپنے فارم ہائوس میں بند کر لیا تھا اور وہاں پر سبزیاں اگاتے رہے اور گانے گاتے رہے جنہیں وہ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کرتے رہے۔ پہلی لہر سے انہوں نے خود کو محفوظ رکھ لیا تھا لیکن دوسری لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ اس بار ریالٹی شو بگ باس کا سیزن 14ہے۔ سلمان خان اچھے خاصے قرنطینہ میں زندگی گزار رہے تھے مگر پھر ہر سال کی ہر بگ باس کا وقت آگیا اور سلمان خان نے سوچا کہ شاید عالمی وبا ختم ہو چکی ہے اور انہوں نے اس شو کی میزبانی کیلئے خود کو گھر سےنکال لیا۔ سلمان خان اس شو کی ریکارڈنگ کیلئے لوناولا پہنچے اور وہیں پر ایک سیٹ پر میزبانی شروع کر دی مگر اس بار وہ خود کو اس وبا سے محفوظ نہیں رکھ سکے ہیں۔ 


ای پیپر