Twitter, Stories feature, Users, Social Media, Tiktok, Facebook
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
19 نومبر 2020 (10:55) 2020-11-19

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر 'اسٹوریز' کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹویٹر نے اس نئے فیچر کا نام 'ٹوئٹر فلیٹس' رکھا ہے۔ یہ اسٹوری 24 گھنٹے کے بعد ازخود غائب ہو جائے گی، لیکن صارفین کو یہ بھی سہولت ہو گی کہ وہ اس سے قبل بھی اسٹوری کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے ٹویٹر صارفین محدود وقت کے لیے اپنے خیالات، جذبات اور اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرسکیں گے۔ 'فلیٹس' میں ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح ہوم پیج پر سب سے اُوپر نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور لوگ روز مرہ کے حالات اور واقعات سے آگاہ رہنے کیلئے فیس بک ، انسٹا گرام ، اسنیپ چیٹ اور ٹویٹر استعمال کرتے ہیں۔

جدید دور میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے مشہور ایپس کے مالکان زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کروا کے اپنی ایپ کو جدید بناتے رہتے ہیں۔

اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر 'اسٹوریز' کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے صارفین کو دنیا جہان کی خبریں پل بھر میں مل جاتی ہے۔ سوشل میڈیا سے صارفین کے علم میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ کھول کر اپنے خیالات کا اظہار بھی کر دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے والدین کی سہولت کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو اپنی ویڈیو شیئر کرنے کے لیے اپنے والدین کی مدد حاصل ہو گی۔ اس فیچر کا مقصد غیر اخلاقی ویڈیو کی شیئرنگ کو روکنا ہے۔


ای پیپر