کیڈٹ کالج اسپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد
19 نومبر 2020 (09:34) 2020-11-19

راولپنڈی: کیڈٹ کالج اسپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں پاکستان بھر سے 200 ایتھلیٹ جنوبی وزیرستان پہنچے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق نیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد ایف سی کے پی کے کی جانب سے کیاگیا۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے تحت ہونیوالے ایونٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی ہے۔چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور اسلام آبادکی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ وزیرستان کی ٹیم "وزیرستان ازمرے"فاتح قرار پائی۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیتا تھا اور اس مقابلے میں پاک فوج نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار پیس اسٹکنگ مقابلے جیتے۔

مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہوئے تھے جبکہ پاک فوج نے مسلسل تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔


ای پیپر