Prime Minister, Imran Khan, one-day, visit, Afghanistan
کیپشن:   فائل فوٹو
19 نومبر 2020 (09:14) 2020-11-19

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کابل کا پہلا دورہ ہے۔ اس دورے پر وزیر خارجہ ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔

وزیر اعظم افغان صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ دونوں رہنماوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی تجارت میں فروغ ، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغان امن عمل میں پیشرفت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ہمیشہ افغانستان کی مدد کی ہے اور امریکا کے کہنے پر افغان امن معاہدے میں بھی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ اشرف غنی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت سرحد پر تخریب کاری کروا کر دونوں ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے افغان بارڈ سے پاکستانی فوج پر کئی بار حملے کروائے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے پاکستانی سرحدوں پر حملہ کرواتی رہی ہے۔

بھارت نے پاکستان پر یہ حملے اس لیے کروائے کیونکہ مودی سرکار کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ افغان امن کو خراب کرنے میں بھی مودی سرکار کا ہاتھ ہے۔ جب بھی افغانستان میں امن کی بات ہو رہی ہوتی ہے تو افغانستان میں خود کش حملہ ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے جنگ بندی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان افغان امن معاہدے کی حق میں ہے۔


ای پیپر