PPP,bilawal bhutto,GB election,first rank,victory
19 نومبر 2020 (00:04) 2020-11-19

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کیلئے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مقابلے میں متوازن فضا نہیں تھی لیکن ان سب عوامل کے باوجود ہم نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے دکھائے ہیں۔

اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے  گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے ایک گراف بھی شیئر کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام سے سب سے زیادہ ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دئیے ہیں۔ اس گراف کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 25 فیصد لوگوں نے ووٹ دئیے ٗ حکومت جماعت پاکستان تحریک انصاف کو 24 فیصد ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ(ن) نے ان انتخابات میں سب سے کم 12 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں گراف کے بہت چھوٹا سے پیغام لکھا جس میں انہوں کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی مگر اس سب کا اثر پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر نہیں پڑا بلکہ انہوں نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔


ای پیپر