ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے : مریم اورنگزیب
19 نومبر 2019 (21:39) 2019-11-19

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے،عمران صاحب آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپرواز ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے ۔عمران صاحب آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپرواز ہے ،عمران صاحب آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے ،عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کاکمال ہے کہ آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے ،عمران صاحب کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کریڈٹ نہیں ڈس کریڈٹ ہے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی برآمدات کی وجہ سے نہیں بلکہ درآمدات کے نہ ہونے کی بناء پر ہے ۔روزگار، کاروبار، دکان، فیکٹری اور صنعت بند ہے تو ایمپورٹ بند ہونے سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا۔

انھوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے ،عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی ۔،عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی ایک سال میں آپ نے ابھرتی معیشت کو تباہ کردیا ہے ،روپے کی تاریخی بے قدری کے باوجود رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں چار فیصد سے بھی کم اضافہ ہوسکا۔


ای پیپر