امید ہے اب شہباز شریف مجھ پر مقدمہ کریں گے : برطانوی صحافی
19 نومبر 2019 (17:57) 2019-11-19

اسلام آباد: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ سنا ہے میاں شہباز شریف لندن آرہے ہیں اور امید ہے کہ عدالت میں جا کر وہ میرے خلاف کیس بھی کریں گے لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی قانونی مشاورت بھی کی ہے کیونکہ لندن میں کیس سے پہلے وکلاء کی مشاورت بہت وقت درکار ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پاکستانی دوستوں کو پیغام دیتے ہوئے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا کہ سنا ہے میاں شہباز شریف آج لندن آرہے ہیں لیکن جہاں تک میرے خلاف ہر جانے کے کیس کا تعلق ہے اس کیلئے تو میاں شہباز شریف عدالت میں نہیں آئے ہیں۔ ایک طویل عمل وکلاء کے ذریعے ہونا ہے لیکن اب تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔

 یاد رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے میاں شہباز شریف کے بارے میں اپنے کالم میں لکھا تھا کہ میاں شہباز شریف نے ڈی ایف آئی ڈی کے فنڈز میں خرد برد کئے تھے۔


ای پیپر