عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
19 نومبر 2018 (20:22) 2018-11-19

وفاقی وزارت داخلہ نے عید میلادالنبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،21نومبر بروز بدھ کو ملک بھر کے سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید میلا النبیﷺ کی تعطیل کا نوٹیفیشکن جاری کردیا ہے۔ عید میلا النبیﷺ کی تعطیل کا نوٹیفیشکن وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیشکن کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 21 نومبر بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب خیبرپختوںخواہ حکومت نے بھی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بروز بدھ 21نومبر2018 بمطابق بارہ ربیع الاول 1440 ہجری عام تعطیل ہوگی۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


ای پیپر