تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
19 نومبر 2018 (18:54) 2018-11-19

جہلم:صوبہ پنجاب کے علاقے جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن افضل جھمٹ جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے جہلم میں لاری اڈے پر موجود رکن تحریک انصاف افضل جھمٹ پر فائرنگ کر دی ۔جس کے نتیجے میں افضل جھمٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر ایک ہوٹل پر چائے پی رہے تھے‘ملزمان موٹرسائکل پر سوار تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتاتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔


ای پیپر