عمران خان کی شادی کے فیصلے سے متعلق ریحام خان نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا
19 نومبر 2018 (18:46) 2018-11-19

لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ کسی کی ہدایت پر کرنیوالے سے یوٹرن ہی کی توقع ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ رریحام خان نے وزیراعظم کے ”یوٹرن“والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرے اور کس سے نہ کرے‘ اس سے یوٹرن کی امید رکھنا عجیب بات نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے یو ٹرن سے متعلق چند روز قبل دیئے گئے بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا۔


ای پیپر