سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی کیویز کیخلاف شکست
19 نومبر 2018 (18:29) 2018-11-19

ابو ظہبی :نیوز ی لینڈ کیخلاف پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی جیتی باز ہار گیا ، کیویز نے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیکر کسی بھی ٹیم کیخلاف رنز کے اعتبار سے سب سے چھوٹی فتح حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 153 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے۔ جبکہ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 176رنز کا ہدف دیا مگر شاہینوں نے آسان ہدف کے سامنے بھی ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم 171رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کےخلاف رنز کے اعتبار سے یہ سب سے چھوٹی فتح ہے۔ ایک طرف جہاں یہ نیوزی لینڈ کی یہ سب سے چھوٹی فتح ہے تو گرین شرٹس کی سب سے کم مارجن کی ناکامی بھی ہے کیوں کہ اس سے قبل قومی ٹیم کبھی بھی 4 رنز سے ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو4رنز سے شکست دیدی ہے.

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے سب سے زیادہ 65رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے اعجاز پٹیل نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


ای پیپر