وزیر اعظم کل ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے
19 نومبر 2018 (14:39) 2018-11-19

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے ، ایک اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے ، مئی 2018 میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشیا کے ہم منصب معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر با ت چیت ہوگی۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان خوشگوار ،برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور وزیراعظم کے دورہ میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کا موقع ملے گا۔


ای پیپر