مودی حکومت پر مخصوص سرمایہ داروں کو نوازنے کا الزام
19 نومبر 2018 (14:29) 2018-11-19

نئی دہلی : بھارتی کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر ملک کو 15سے 20 سرمایہ داروں اور باقی کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو امیر غریب کا فرق مٹا دیا جائیگا۔

راہول نے چھتیس گڑھ کے ضلع جشن پور کے باغیچہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک آئین ہے لیکن وزیراعظم نے بڑے سرمایہ داروں اور باقی عوام کے درمیان خلیج پیدا کررکھی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کی زمین اور دیگر املاک ان کی اجازت کے بغیر چند سرمایہ داروں کے حوالے کی جارہی ہیں۔کانگریس برسراقتدار آکرناانصافی کا خاتمہ کردیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ ملک کی سب سے مالدار ریاست ہے۔یہاں پانی کے ذخائر،جنگلات کے علاوہ بے پناہ دولت ہے۔بدقسمتی سے غریبوں کو ان کی جائیداد، پانی اوردیگرمقامات سے بے دخل کیا جارہا۔ یہاں کے نوجوانوں بیروزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ ان کے دھان کی بقایہ رقم بھی ادا کی جائیگی اور زندگی کے مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیم اور صحت سے متعلق ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔


ای پیپر