محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے تین پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
19 نومبر 2018 (13:53) 2018-11-19

لاہور :پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اورعثمان سعید کے خلاف ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر مقدمہ اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد درج کیا گیا۔ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور ان کے فوٹیج بناتے ہیں، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں۔

مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا کہ ملزم اہلکار ان جوڑوں سے رقم لیتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، ملزمان نے علی مصطفی اور فضا جمیل پر بھی تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے۔ملزمان اہلکاروں کے خلاف مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا کہ ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکالنے کے لیے بھی کہا۔


ای پیپر