Nai Baat Magazine Report
19 May 2021 (15:37) 2021-05-19

 اب بازار کی چکن دم پخت کڑاہی کے مزے گھر پر ہی لیں ،آج ہم آپ کو گھر پر چکن دم پخت کڑاہی بنانے کا آسان طریقہ بتائینگے ۔

1 کلو چکن قیمہ لیں۔ اْس میں نمک، لال مرچ، 4 عدد چوپ کی ہوئی پیاز شامل کریں تاکہ کباب نرم رہیں۔ اْس کے بعد دھنیا پاؤڈر شامل کریں اور پھر لمبے لمبے کباب بنائیں اور فرائی کرلیں۔اب ایک پتیلے میں تیل گرم کریں جس میں ادرک لہسن پیسٹ شامل کریں اور ہم وزن ٹماٹر اور پیاز کو بلینڈ کرکے شامل کرلیں۔ حسبِ ذائقہ نمک لال مرچ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں۔ جب اچھی طرح سے بھون لیں تو کباب شامل کریں اور ایک دو منٹ کے لیے پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ اِس کو بھی اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق کوئلے کا دم دیں، اور ڈش تیار ہے۔اِس روایتی سالن کو چائینیز ایگ فرائیڈ رائس اور کرسپی فرائیڈ فرینچ فرائیز کے ساتھ سرو کریں  


ای پیپر