نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے طلاق مانگ لی
19 May 2020 (23:41) 2020-05-19

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے ان سے خلع کا مطالبہ کردیا ہے اور اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی بھجوادیا ہے۔

ایک انٹرویو میں عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ انھوں نے نوازالدین صدیقی کو ان کے آبائی علاقے مظفر پور جانے سے کافی پہلے نوٹس بھجوادیا تھا، لیکن انھوں نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا ہے، لہٰذا اب مجھے اس کے لیے کوئی قانونی راستہ اختیار کرنے پڑے گا۔

جب نواز الدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی سے رابطہ کیا تو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نواز الدین صدیقی سے طلاق مانگی ہے اور نوٹس بھی بھیجا ہے لیکن نواز الدین صدیقی نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسی کیا وجہ تھی کہ نوبت یہاں تک آ پہنچی؟ وہ اس مسئلے پر ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتیں،ان دونوں کے درمیان گزشتہ دس برس سے کچھ مسائل ہیں۔ اور اب لاک ڈائون کے دوران انھوں نے اس معاملے پر کافی غور کیا اور فیصلہ کیا کہ اب اس شادی کو ختم کردیا جائے۔


ای پیپر