ارطغرل نے میرا جسم ٗ میری مرضی کو دفن کردیا
19 May 2020 (23:20) 2020-05-19

کراچی : اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ ترک ڈرامے ’’ ارطغرل ‘‘ نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے‘ اگر پاکستانی انڈسٹری کو مستقبل میں تباہی سے بچانا ہے تو ہمیں مغربی طرزِ زندگی چھوڑ کر اپنی روایات اور ثقافت کو اپنانا ہوگا۔

وینا ملک نے تُرک سیریز’دیرلیش ارطغرل ‘ کو پاکستان میں ملنے والی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ ارطغرل غازی کی تُرکی سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستانی عوام آج بھی اسلامی روایات کے مطابق سوچ رکھتے ہیں۔

 ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے اس ڈرامے کی مقبولیت نے '' میرا جسم میری مرضی '' نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔


ای پیپر