عید الفطر کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن ،موجیں لگ گئیں
19 May 2020 (21:50) 2020-05-19

اسلام آباد :وفاقی وزارت داخلہ نے کچھ تبدیلیوں کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن میں 22 سے 27 مئی کی عید تعطیلات کے دوران مارکیٹیں اور عوامی مقامات بند رکھنے کا ذکر نہیں ہے۔

اس سے قبل 16 مئی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تناظر میں عوامی مقامات بند کرنے کا واضح حکم دیا گیا تھا۔

پہلے والے نوٹیفکیشن میں 6 دن کی تعطیلات کے دوران صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔


ای پیپر