عید کے موقع پر ٹرینوں کا شیڈول جانئے
19 May 2020 (21:45) 2020-05-19

لاہور: پاکستان ریلوے کا لاک ڈاؤن کے بعد جزوی ٹرین آپریشن کل بدھ سے شروع ہوگا،جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر میل اورعوام ایکسپریس کراچی سے پشاور ‘گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی روانہ ہونگی‘جعفر ایکسپریس پشاور سے براستہ راولپنڈی کوئٹہ روانہ ہوگی‘ راولپنڈی سے تیزگام کراچی ‘مہر ایکسپریس ملتان ‘سبک رفتار ریل کار لاہور اور اسلام آباد ایکسپریس لاہور روانہ ہوگی‘قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور اور ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسی راونہ ہوگی‘کراچی سے سیالکوٹ کیلئے علامہ اقبال ایکسپریس ،سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد روانہ ہوگی،کراچی سے پاک بزنس لاہور روانہ ہوگی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے جزوی شیڈول کے مطابق محدود ٹرین آپریشن کی بحالی کے پہلے روز پندرہ ٹرینیں چلائی جائیں گی،کراچی سے کئی مسافر ٹرینیں اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونگی، خیبر میل اورعوام ایکسپریس کراچی سے پشاور جبکہ گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی روانہ ہونگی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے براستہ راولپنڈی کوئٹہ روانہ ہوگی،راولپنڈی سے تیزگام کراچی ،مہر ایکسپریس ملتان ،سبک رفتار ریل کار لاہور اور اسلام آباد ایکسپریس لاہور روانہ ہوگی۔

اسی طرح قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور اور ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسی راونہ ہوگی،کراچی سے سیالکوٹ کے لئے علامہ اقبال ایکسپریس ،سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد روانہ ہوگی،کراچی سے پاک بزنس لاہور روانہ ہوگی۔تمام ٹرینیں پہلے سے مقررہ شیڈول ٹائم میں چلیں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بدھ سے ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر