سکول کب کھولیں گے ،سپریم کورٹ سے بڑی خبر
19 May 2020 (17:59) 2020-05-19

اسلام آباد:آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر اسکول کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو پریس کانفرنس کے دوران آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم نے والدین کو فیسوں میں 20فیصد رعایت دی، چند اسکول ایسے ہیں جو رعایت نہیں دے رہے۔

ٹیکسز کا بوجھ پرائیوٹ اسکول برداشت کر رہے ہیں، ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد اسکول کھولے جائیں، اسکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے اسکول مالی بحران کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومت سے یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اپیل کی تھی۔اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حکومت یکم جون سے اسکولز کھولنے اجازت دے اور اسکولز کھولنے سے متعلق ایس اوپیز جاری کرے۔


ای پیپر