کل سے ملک میں 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی: شیخ رشید
کیپشن:   file photo سورس:   
19 May 2020 (15:01) 2020-05-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل سے ملک میں 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے 3 ٹرینیں چلا رہے ہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں 60 فیصد مسافر لے کر جا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست میں کوئی چیلنج درپیش نہیں، شیخ رشید نے واضح کیا کہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ باہر نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں باہر جانے بھی نہیں دیا جائے گا۔


ای پیپر