file photo

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کو چین کی ’کٹھ پتلی‘ قرار دیدیا
19 May 2020 (14:34) 2020-05-19

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت پر ایک بار پھر تنقید، امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو چین کی ’کٹھ پتلی‘ قرار دیدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام لگایا کہ ان کی ساری توجہ چین پر ہے تاکہ اسے اچھا دکھایا جا سکے۔ امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کو تاحیات فنڈز روکنے کی دھمکی بھی دیدی۔

ٹرمپ نے کہا کہ 30 دن کے اندر ادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کروائی جائیں اگر ایسا نہ ہوا تو ادارے کو امریکہ کی طرف سے مکمل طور پر فنڈنگ کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے چین کی بار بار تعریف کرنے پر بھی عالمی ادارہ صحت پر تنقید کی ہے۔


ای پیپر