photo by social media

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد لیلیٰ خان کو ہیرو قرار دیدیا
19 May 2020 (12:27) 2020-05-19

نیویارک: عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش پاکستانی نژاد نو عمر لیلیٰ خان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی صدر نے اسے ہیرو قرار دے دیا۔

ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان نے اپنی دیگر ساتھی سکاؤٹس کے ہمراہ مقامی ڈاکٹروں، نرسوں اور فائر فائٹرز میں کھانے کے 100 ڈبے تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے طبی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے 200 انفرادی کارڈز بھی لکھے، امریکی صدر کی جانب سے ان کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔


ای پیپر