file photo

ملک بھر میں کل سے ٹرین آپریشن جزوی بحال ہوگا
19 May 2020 (10:41) 2020-05-19

لاہور: ملک بھر میں کل سے ٹرین آپریشن جزوی بحال ہوگا، پہلے مرحلے میں ایس اوپیز کے ساتھ تیس ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اکتیس مئی تک حالات ٹھیک رہے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرائے میں اضافہ نہیں کیا، وہ آج انتظامات کا جائزہ لیں گے، وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے خود بات کروں گا۔


ای پیپر