سکرین شوٹ

کامران اکمل نے اعصام الحق کی امدادی مہم میں اپنا بیٹ عطیہ کر دیا
19 May 2020 (10:38) 2020-05-19

لاہور: کورونا وائرس متاثرین کے لئے جاری اعصام الحق کی امدادی مہم میں کامران اکمل نے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کر دیا۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اعصام الحق اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں سپورٹ کریں، انہوں نے بتایا کہ عطیہ کئے جانے والے بیٹ سے کراچی میں پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں پہلی سینچری بنائی تھی۔

ٹینس اسٹار نے کامران اکمل کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعصام الحق فاؤنڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کیا تھا۔


ای پیپر