file photo

3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کا شکار ہوگئے
19 May 2020 (10:35) 2020-05-19

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں جاری، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کا شکار ہو کر جان گنوا چکے ہیں۔

یورپ میں ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران 780 ہلاکتیں سامنے آئی، روس میں مزید 91 افراد دم توڑ گئے۔ ادھر امریکا میں مزید 561 جان سے گئے، ہلاکتیں 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔ میکسیکو میں 132 افراد جان کی بازی ہار گئے، برازیل میں مزید 252 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایشیا کی بات کریں تو ایران میں 69 جبکہ بنگلا دیش میں 21 افراد جان بحق ہوئے، بھارت میں 131 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دوسری جانب اب تک کورونا وائرس سے 19 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر