عرب ممالک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان
کیپشن:   file photo
19 May 2020 (10:33) 2020-05-19

ریاض: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی اور کہیں اس موقع پر کرفیو کے نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی عرب، الجزائر مصر اور شام میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


ای پیپر