آئین میں نائب وزیر اعظم کی کوئی جگہ نہیں : شاہ محمود قریشی
19 May 2019 (17:39) 2019-05-19

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کی کوئی جگہ نہیں ہے اور عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ ہی اس عہدے کی کوئی ضرورت ہے۔

ایک ویب انٹرویو میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خود کو عمران خان کے متبادل کے طور پر پیش نہیں کیا ٗ آئین پاکستان کے مطابق وزیر اعظم ایک ہوتا ہے اور وہ چیئر مین تحریک انصاف ہیں۔ یہ سوالات اٹھاتے جا رہے ہیں کہ کیا نائب وزیر اعظم کی کوئی قانونی گنجائش ہے ٗ کوئی ضرورت ہے تو اس کا واضح جواب نہیں میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے مہنگائی ختم ہو سکتی ہے تو اپوزیشن کو فوری طور پر سڑکوں پر آ جانا چاہیے لیکن میرے خیال میں عوام کے سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ کون سے عوامل ہیں کہ آج ملک کے حالات اس نہج تک پہنچے ہیں۔مہنگائی سے سب تنگ ہوتے ہیں لیکن اصل کام اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔


ای پیپر