فوٹو بشکریہ فیس بک

'نیازی صاحب کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا'
19 May 2019 (15:03) 2019-05-19

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی صاحب گالیوں سے بائیس کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا آپ کو کارکردگی دکھانا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ نیازی صاحب کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا۔

ملک تباہی کے دہانے پر ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، ورنہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، حمزہ شہباز کا اپوزیشن کو بھی دوٹوک پیغام۔

حمزہ شہباز نے بتایا وہ آج افطار ڈنر پر ہونے والی پیش رفت سے نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی آگاہ کرینگے۔


ای پیپر