Photo Credit Yahoo

پیپلزپارٹی پنجاب کی جان سمجھے جانے والے قمر زمان کائرہ کی بھی اُڑان؟
19 مئی 2018 (22:07) 2018-05-19

اسلام آباد :چڑھتے سورج کو سلام کہیں یا کچھ اور ۔۔۔پاکستان کی سیاست کا بدلتا منظر نامہ ہے کہ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ،ایک کے بعد ایک سیاسی پنچھی اُڑان بھر رہے ہیں ،برسوں سے روٹی کپڑا مکان کی سیاست کرنے والے شاید اب اس نعرے سے خو د بھی تنگ آ چکے اور انہوں نے بھی نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کی ٹھا ن لی ہے ۔

عام انتخابات 2018سے قبل تحریک انصاف کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کئی نامور سیاستدان دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی اس حوالے سے نمایاں ہے کیونکہ اس کے بیشتر بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جن میں نذر محمد گوندل ، فردوس عاشق اعون، ڈاکٹر بابر اعوان، افضل چن و دیگر شامل ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق اب خبر یہ ہے کہ قمر زمان کائرہ بھی کھلاڑی بننے کو تیار ہیں۔


ای پیپر