Photo Credit INP

زرداری نے نگران وزیر اعظم کےلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
19 مئی 2018 (16:46) 2018-05-19

اسلام آباد: موجودہ حکومت کی آئینی مدت اکتیس مئی کو پوری ہو رہی ہے جس میں دو ہفتوں کا وقفہ رہ گیا ہے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نگران وزیر اعظم کے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کے نام تجویز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کون ہوگا پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے لانے کے لئے کوشاں ،پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ناموں کو حتمی شکل دے د ی ۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارٹی نے فاٹا سے انجینئر شوکت اللہ کا نام نگران وزیراعظم کےلئے تجویز کر دیاشوکت اللہ کانام آصف زرداری نے تجویز کیاہے ، انجیئر شوکت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی نام تجویز کئے جانے کی تصدیق کردی ہے ،انجینئر شوکت اللہ سابق گورنر کے پی کے اور ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔

سیاسی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پارٹی قیادت سے کہا گیا ہے اگر حکومت انجنئیر شوکت اللہ کے نام کے نام پر متفق نہیں ہوتی تو دوسرے آپشن کے طور پر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا نام بھی حکومت کو پیش کر کے اس کی بطور نگران وزیر اعظم منظوری لی جائے ۔ اس بارے میں کہا جا رہاہے ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ان دونوں ناموں کی منظوری کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔


ای پیپر