سب باتیں میرے وکیل سے پوچھو : رائو انوار
19 مئی 2018 (16:24) 2018-05-19

کراچی : نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر را ئوانوار نے کہا ہے کہ عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے، میرے وکیل آپ کو بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر بتائیں گے۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت میںسماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ را ئو انوار صاحب سنا ہے عدالت میں گرمی زیادہ ہے لیکن آپ تو ہشاش بشاش لگ رہے ہیں، جس پر ر ا ئو انوار نے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔


ایک اور صحافی نے سابق ایس ایس پی سے پوچھا کہ کمرہ عدالت میں ہوا کیا ہے آپ تو بڑے مسکراتے ہوئے نکلے ہیں، جس پر را ئو انوار نے کہا کہ عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے، میرے وکیل آپ کو بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر بتائیں گے۔


ای پیپر