عدالت میں رائو انوار کے پسینے چھوٹ گئے
19 مئی 2018 (15:33) 2018-05-19

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوار کے کمرہ عدالت میں پسینے چھوٹ گئے ،سوال پوچھنے پر انہوں نے ایئر کنڈیشن ٹھیک کام نہ کرنے کا شکوہ کرڈالا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیر ر ائو انوار اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسرنے سی سی ٹی وی فوٹیج پر مشتمل سی ڈی اور دیگر شواہد عدالت کے روبرو پیش کردیئے۔سماعت کے دوران را ئو انوار اپنے دیگر پیٹی بھائیوں سے جہاں گپ شپ کرتے رہے وہیں انہوں نے شکوہ بھی کرڈالا کہ عدالت کا اے سی ٹھیک کام نہیں کرہا، انہیں پسینہ آرہا ہے۔


ای پیپر