Sharjeel Khan, fitness, form, good, Babar Azam
19 مارچ 2021 (12:04) 2021-03-19

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن فارم اچھی ہے ، ساؤتھ افریقہ میں اچھا کھیلیں گے ، ساؤتھ افریقہ کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے ۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میرے سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے ، ناموں پر بحث ہوتی ہے اور یہ ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں فیصلے ٹیم کے لئے لیتا ہوں ، انفرادی طور پر کسی کے لئے فیصلے نہیں کرتا اور یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ صحت مندانہ بحث ہوتی ہے میں اب بھی کہوں گا کہ میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا ۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرے وکلا میرے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور میرا فوکس کھیل پر ہے ۔


ای پیپر