کورونا سے خوف کی ضرورت نہیں : عمران خان
19 مارچ 2020 (19:39) 2020-03-19

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے خوف کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا،چین کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے معاونت کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے۔

                                                                                                          

وزیراعظم سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں کرونا وائرس اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کورونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، چین کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے معاونت کو فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، وائرس کے اثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، کرونا کے حوالے سے تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو برے کار لایا جائے گا۔


ای پیپر