کورونا کے مریض نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
19 مارچ 2020 (18:58) 2020-03-19

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص نے کورونا وائرس کے شبے کی وجہ سے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

                                                                                                                         

تفصیلات کے مطابق ایک 35 سالہ بھارتی شخص سڈنی سے سفر کرکے بھارت آیا تھا جسے ایئر پورٹ حکام نے کورونا وائرس کے شبے میں نئی دہلی کے ایک اسپتال منتقل کردیا تھا۔اسپتال انتظامیہ نے اس شخص کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے اور ایئر پورٹ حکام کے کہنے پر اس شخص کو قرنطینہ میں رکھ دیا تھا۔

بھارتی شخص کو صبح 9 بجے اسپتال لایا گیا تھا اور جب اس کو قرنطینہ میں رکھا گیا تو اس شخص نے کورونا وائرس کے ڈر سے قرنطینہ وارڈ کا زبردستی دروازہ کھولا اور اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اِس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست پنجاب سے ہے اور یہ شخص گزشتہ ایک سال سے سڈنی گیا ہوا تھا۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے اس شخص کے جو نمونے لیے گئے تھے اس کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے اور اب رپورٹس کے آنے کا انتظار ہے۔


ای پیپر