پاکستان میں کرونا،ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ ملے گی ،اہم اعلان
19 مارچ 2020 (18:00) 2020-03-19

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملازمین اگرنہیں بھی آرہے، لیکن تنخواہ پوری ملے گی، ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالا نہیں جائے گا، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کریں، وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسے ہرپاکستانی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،کراچی میں فلیڈ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کہنا غلط ہے کہ کورونا وائرس صرف بزرگوں کومتاثر کرتا ہے، بلکہ کورونا کو ہر پاکستانی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کرونا پر پوائنٹ سکورننگ کرنا مناسب نہیں ، وائرس کا مقابلہ ہرپاکستانی کو جنگ سمجھ کرنا ہوگا،چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے غریبوں سے کہتا ہوں کہ فکر نہ کریں ان کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کریں۔

ڈیلی ویجز ملازمین کو اداروں سے نہیں نکالا جائے گا۔ملازمین اگر نہیں بھی آرہے تو ان کو پوری تنخواہ دی جائے۔ ہم نہیں چاہتے کہ صوبے کو لاک ڈاؤن کریں، ہم صرف بیماری کا مقابلہ کرنے کیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، کیونکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔


ای پیپر