کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بڑے صوبے میں فوج طلب
19 مارچ 2020 (16:21) 2020-03-19

کراچی :وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے پاک فوج ، رینجرز اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز )کے ساتھ مل کر غریب افراد میں راشن کے 20 لاکھ تھیلے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے کرونا کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے ،سندھ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فوج سے مدد مانگ لی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت سندھ نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے جزوی لاک ڈان کے پیشِ نظر 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ معاشرے کے غریب طبقے کا کا دال دلیہ چلتا رہے۔


ای پیپر