کرونا سے نمٹنے کیلئے صدر پاکستان کی قوم سے اپیل
19 مارچ 2020 (16:08) 2020-03-19

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کرونا سے نمٹنے کیلئے مخیر حضرات سے حکومت پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ قوم ،سیاستدانوں اختلافات بھلا دیں اور متحد ہو کر چیلنج کا مقابلہ کریں۔

جمعرات کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قوم کو کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا ہے اور تمام اختلافات بھلا کر لوگوں کی مدد کریں ۔ کروناوائرس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں ۔

صدر مملکت نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات بھلا دیں ، علماء کرام اور میڈیا احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔وزرائے اعلیٰ کرونا کی روک تام کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ صاحب استطاعت اور صاحب رائے لوگ اس صورتحال میں قوم کی مدد کریں ۔


ای پیپر