عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گر گئیں
19 مارچ 2020 (09:45) 2020-03-19

کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر وار جاری، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گر گئیں۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1 اعشاریہ 13 ڈالر کی کم ہوگئی ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت32 اعشاریہ 72 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی کروڈ آئل کے نرخوں میں 72 سینٹس کمی دیکھنے میں آئی ہے، لندن برینٹ کی قدر 1 ڈالر کمی سے 32.85 ڈالر فی اونس ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتیں 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور اس کی فی بیرل قیمت 15 فیصد کمی کے بعد 22.90 ڈالر ہوگئی ہے۔


ای پیپر